
Ziarat e Warisa (Ziarat e Imam Hussain a.s) – Maulana Muhammad Rizwan
زیارتِ وارث
قسم: زیارت | منسوب بحضور: امام جعفر صادق (ع) | مستحب وقت: روزِ عرفہ و تمام ایام | ماخذ: مصباح المتهجد / کامل الزیارات
زیارتِ وارث
قسم: زیارت | منسوب بحضور: امام جعفر صادق (ع) | مستحب وقت: روزِ عرفہ و تمام ایام | ماخذ: مصباح المتهجد / کامل الزیارات
حضرت امام جعفر صادق (ع) سے مروی یہ مشہور زیارت سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے مقامِ وراثتِ انبیاءِ عظام (آدم، نوح، ابراہیم، موسیٰ، عیسیٰ اور محمد صلوات اللہ علیہم اجمعین) کو بیان کرتی ہے۔
Ziyarat Waritha
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ آدَمَ صَفْوَةِ ٱللَّهِ
آپ پر سلام ہو اے آدمؑ کے وارث جو خدا کے چنے ہوئے ہیں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ نُوحٍ نَبِيِّ ٱللَّهِ
سلام ہو آپ پر اے نوحؑ کے وارث جو خدا کے نبی ہیں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ ٱللَّهِ
آپ پر سلام ہو اے ابراہیمؑ کے وارث جو خدا کے خلیل ہیں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ مُوسَىٰ كَلِيمِ ٱللَّهِ
سلام ہو آپ پراے موسٰیؑ کے وارث جو خدا کے کلیم ہیں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ عِيسَىٰ رُوحِ ٱللَّهِ
آپ پر سلام ہو اے عیسٰیؑ کے وارث جو خدا کی روح ہیں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ مُحَمَّدٍ حَبِيبِ ٱللَّهِ
سلام ہو آپ پر اے محمدؐ کے وارث جو خدا کے حبیب ہیں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ أَمِيرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ عَلَيْهِ ٱلسَّلاَمُ
آپ پر سلام ہو اے امیر المؤمنینؑ کے وارث و جانشین
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ مُحَمَّدٍ ٱلْمُصْطَفَىٰ
آپ پر سلام ہو اے محمد مصطفٰیؑ کے فرزند
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ عَلِيٍّ ٱلْمُرْتَضَىٰ
آپ پر سلام ہو اے علی مرتضٰیؑ کے فرزند
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ فَاطِمَةَ ٱلزَّهْرَاءِ
آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہراؑ کے فرزند
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ خَدِيـجَةَ ٱلْكُبْرَىٰ
آپ پر سلام ہو اے خدیجہ الکبرٰیؑ کے فرزند
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا ثَارَ ٱللَّهِ وَٱبْنَ ثَارِهِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے نام پر قربان ہونے والے اور قربان ہونے والے کے فرزند،
وَٱلْوِتْرَ ٱلْمَوْتُورَ
اے ناحق بہائے گئے خون
أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ أَقَمْتَ ٱلصَّلاَةَ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی
وَآتَيْتَ ٱلزَّكَاةَ
اور زکوٰۃ دی
وَأَمَرْتَ بِٱلْمَعْرُوفِ
آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا
وَنَهَيْتَ عَنِ ٱلْمُنْكَرِ
اور برے کاموں سے منع فرمایا
وَأَطَعْتَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ حَتَّىٰ أَتَاكَ ٱلْيَقِينُ
آپ خدا و رسولؐ کی اطاعت میں رہے یہاں تک کہ شہید ہو گئے
فَلَعَنَ ٱللَّهُ أُمَّةً قَتَلَتْكَ
پس خدا کی لعنت اس گروہ پر جس نے آپ کو قتل کیا
وَلَعَنَ ٱللَّهُ أُمَّةً ظَلَمَتْكَ
خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپ پر ظلم ڈھایا
وَلَعَنَ ٱللَّهُ أُمَّةً سَمِعَتْ بِذٰلِكَ فَرَضِيَتْ بِهِ
اور خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے یہ واقعہ سنا تو وہ اس پر خوش ہوا
يَا مَوْلاَيَ يَا أَبَا عَبْدِ ٱللَّهِ
اے میرے آقا اے ابو عبد اللہؑ
أَشْهَدُ أَنَّكَ كُنْتَ نُوراً فِي ٱلأَصْلاَبِ ٱلشَّامِخَةِ
میں گواہی دیتا ہوں بے شک آپ وہ نور ہیں جو بلند مرتبہ صلبوں
وَٱلأَرْحَامِ ٱلْمُطَهَّرَةِ
اور پاک و پاکیزہ رحموں میں منتقل ہوتا آیا
لَمْ تُنَجِّسْكَ ٱلْجَاهِلِيَّةُ بِأَنْجَاسِهَا
آپ زمانہ جاہلیت کی ناپاکیوں سے آلودہ نہ ہوئے
وَلَمْ تُلْبِسْكَ مِنْ مُدْلَهِمَّاتِ ثِيَابِهَا
اور اس زمانے کے ناپاک لباسوں میں ملبوس نہ ہوئے
وَأَشْهَدُ أَنَّكَ مِنْ دَعَائِمِ ٱلدِّينِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ دین کے نگہبان
وَأَرْكَانِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
اور مومنوں کے رکن ہیں
وَأَشْهَدُ أَنَّكَ ٱلإِمَامُ ٱلْبَرُّ ٱلتَّقِيُّ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ وہ امام ہیں جو نیک کردار، پرہیز گار،
ٱلرَّضِيُّ ٱلزَّكِيُّ
پسندیدہ، پاکیزہ،
ٱلْهَادِي ٱلْمَهْدِيُّ
ہدایت دینے والے اور ہدایت پائے ہوئے ہیں
وَأَشْهَدُ أَنَّ ٱلأَئِمَّةَ مِنْ وُلْدِكَ كَلِمَةُ ٱلتَّقْوَىٰ
میں گواہی دیتا ہوں کہ جو امام آپ کی اولاد سے ہوئے ہیں وہ پرہیز گاری کے مظہر،
وَأَعْلاَمُ ٱلْهُدَىٰ
ہدایت کے نشان،
وَٱلْعُروَةُ ٱلْوُثْقَىٰ
مضبوط و محکم رسی
وَٱلْحُجَّةُ عَلَىٰ أَهْلِ ٱلدُّنْيَا
اور دنیا والوں پر خدا کی دلیل و حجت ہیں
وَأُشْهِدُ ٱللَّهَ وَمَلاَئِكَتَهُ
میں گواہ بناتا ہوں خدا کو، اس کے فرشتوں کو،
وَأَنْبِيَاءَهُ وَرُسُلَهُ
اور اس کے نبیوں اور رسولوں کو
أَنِّي بِكُمْ مُؤْمِنٌ وَبِإِيَابِكُمْ
کہ میں آپ پر اور آپ کے باپ دادا پر ایمان رکھتا ہوں
مُوقِنٌ بِشَرَائِعِ دِينِي وَخَوَاتِيمِ عَمَلي
[یقین رکھتا ہوں] اپنے دین کے احکام اور اپنے عمل کے انجام پر
وَقَلْبِي لِقَلْبِكُمْ سِلْمٌ
میرا دل آپ کے دل کے ساتھ ہے
وَأَمْرِي لأَمْرِكُمْ مُتَّبِعٌ
اور میرا کام آپ کی پیروی ہے
صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَعَلَىٰ أَرْوَاحِكُمْ
خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر، آپ کی روحوں پر
وَعَلَىٰ أَجْسَادِكُمْ وَعَلَىٰ أَجْسَامِكُمْ
آپ کے پاک وجودوں پر [اور اجسامِ مطہر پر]
وَعَلَىٰ شَاهِدِكُمْ وَعَلَىٰ غَائِبِكُمْ
اور رحمت ہو آپ میں سے حاضر پر اور غائب پر
وَعَلَىٰ ظَاهِرِكُمْ وَعَلَىٰ بَاطِنِكُمْ
رحمت ہو آپ کے ظاہر و عیاں اور آپ کے باطن پر۔
Then, you may throw yourself on the tomb, kiss it, and say these words:
بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا بْنَ رَسُولِ ٱللَّهِ
میرے ماں باپ آپ پر قربان اے رسولؐ خدا کے فرزند
بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا أَبَا عَبْدِ ٱللَّهِ
میرے ماں باپ آپ پر قربان اے ابو عبد اللہؑ
لَقَدْ عَظُمَتِ ٱلرَّزِيَّةُ
بے شک ہمارے لیے آپ کا سوگ بہت زیادہ
وَجَلَّتِ ٱلْمُصيبَةُ بِكَ عَلَيْنَا
اور آپ کی مصیبت ہمارے لیے بہت بڑی اور بھاری ہے
وَعَلَىٰ جَمِيعِ أَهْلِ ٱلسَّمَاوَاتِ وَٱلأَرْضِ
اور سب آسمانوں میں رہنے والوں اور زمین والوں پر
فَلَعَنَ ٱللَّهُ أُمَّةً أَسْرَجَتْ وَأَلْجَمَتْ
پس خدا کی لعنت اس گروہ پر جس نے گھوڑے کو لگام لگائی، زین کَسی
وَتَهَيَّأَتْ لِقِتَالِكَ
اور آپ سے لڑنے کو تیار ہوئے
يَا مَوْلاَيَ يَا أَبَا عَبْدِ ٱللَّهِ
اے میرے آقا اے ابو عبد اللہؑ
قَصَدْتُ حَرَمَكَ
آپ کی بارگاہ میں چل کر آیا ہوں
وَأَتَيْتُ إِلَىٰ مَشْهَدِكَ
اور آپ کے روضے کے قریب پہنچا ہوں
أَسْأَلُ ٱللَّهَ بِٱلشَّأْنِ ٱلَّذِي لَكَ عِنْدَهُ
سوال کرتا ہوں خدا سے آپ کی شان کے واسطے جو اس کے ہاں ہے
وَبِٱلْمَحَلِّ ٱلَّذِي لَكَ لَدَيْهِ
اور آپ کے مقام کے واسطے جو اس کے حضور میں ہے
أَنْ يُصَلِّيَ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
کہ وہ محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت کرے
وَأَنْ يَجْعَلَنِي مَعَكُمْ فِي ٱلدُّنْيَا وَٱلآخِرَةِ
نیز یہ کہ وہ مجھ کو دنیا اور آخرت میں آپ کے ساتھ رکھے۔
Ziyarah of `Ali ibn al-Husayn (peace be upon him)
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ رَسُولِ ٱللَّهِ
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کے فرزند
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ نَبِيِّ ٱللَّهِ
آپ پر سلام ہو اے نبیؐ خدا کے فرزند
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ أَمِيرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
سلام ہو آپ پر اے امیر المؤمنینؑ کے فرزند
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ ٱلْحُسَيْنِ ٱلشَّهِيدِ
آپ پر سلام ہو اے حسینؑ شہید کے فرزند
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا ٱلشَّهِيدُ
سلام ہو آپ پر کہ آپ شہید ہیں،
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا ٱلْمَظْلُومُ وَٱبْنُ ٱلْمَظْلُومِ
آپ پر سلام ہو کہ آپ مظلوم اور مظلوم کے فرزند ہیں
لَعَنَ ٱللَّهُ أُمَّةً قَتَلَتْكَ
خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے آپ کو قتل کیا
وَلَعَنَ ٱللَّهُ أُمَّةً ظَلَمَتْكَ
خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپ پر ظلم ڈھایا
وَلَعَنَ ٱللَّهُ أُمَّةً سَمِعَتْ بِذٰلِكَ فَرَضَيِتْ بِهِ
خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے یہ واقعہ سنا تو اس پر خوش ہوئے
You should then throw yourself on the tomb, kiss it, and say the following words:
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَلِيَّ ٱللَّهِ وَٱبْنَ وَلِيِّهِ
سلام ہو آپ پر اے ولئ خدا اور ولئ خدا کے فرزند
لَقَدْ عَظُمَتِ ٱلْمُصيبَةُ
یقیناً آپ کے دکھ
وَجَلَّتِ ٱلرَّزِيَّةُ بِكَ عَلَيْنَا
اور آپ کا سوگ ناقابل برداشت ہے
وَعَلَىٰ جَمِيعِ ٱلْمُسْلِمينَ
فَلَعَنَ ٱللَّهُ أُمَّةً قَتَلَتْكَ
پس خدا کی لعنت اس گروہ پر جس نے آپ کو قتل کیا
وَأَبْرَأُ إِلَىٰ ٱللَّهِ وَإِلَيْكَ مِنْهُمْ
اور میں آپ کے اور خدا کے سامنے ان سے بیزار ہوں۔
Ziyarah of all Martyrs (Shuhada')
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ يَا أَوْلِيَاءَ ٱللَّهِ وَأَحِبَّائَهُ
اے! اولیا اللہ آپ پر سلام ہو اور اے اللہ کے پیارو
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ يَا أَصْفِيَاءَ ٱللَّهِ وَأَوِدَّاءَهُ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ اور منتخب لوگو
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ يَا أَنْصَارَ دِينِ ٱللَّهِ
آپ پر سلام ہو اے دین خدا کی مدد کرنے والو
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ يَا أَنْصَارَ رَسُولِ ٱللَّهِ
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کی نصرت کرنے والو
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ يَا أَنْصَارَ أَمِيرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
آپ پر سلام ہو اے امیر المؤمنینؑ کی امداد کرنے والو
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ يَا أَنْصَارَ فَاطِمَةَ سَيِّدَةِ نِسَاءِ ٱلْعَالَمِينَ
آپ پر سلام ہو اے فاطمہؑ کی حمایت کرنے والو جو تمام عورتوں کی سردار ہیں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ يَا أَنْصَارَ أَبِي مُحَمَّدٍ
آپ پر سلام ہو اے ابو محمد
ٱلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ٱلْوَلِيِّ ٱلنَّاصِحِ
حسنؑ بن علی کے مددگارو کہ جو خدا کے ولی اور نصیحت کرنے والے ہیں
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ يَا أَنْصَارَ أَبِي عَبْدِ ٱللَّهِ
سلام ہو آپ پر اے ابو عبدا للہ حسینؑ کی نصرت کرنے والو
بِأَبِي أَنْتُمْ وَأُمِّي
میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں
طِبْتُمْ وَطَابَتِ ٱلأَرْضُ ٱلَّتِي فِيهَا دُفِنْتُمْ
تم پاکیزہ ہو اور وہ زمین بھی پاک ہے جس میں آپ مدفون ہیں
وَفُزْتُمْ فَوْزاً عَظيماً
آپ نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی
فَيَا لَيْتَنِي كُنْتُ مَعَكُمْ فَأَفُوزَ مَعَكُمْ
اے کاش کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہوتا تو یہ کامیابی حاصل کرتا۔
Ziyarah Abal Fadhl 'Abbas (peace be upon him)
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ امِيرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
سلام ہو آپ پر اے امیر المؤمنینؑ کے فرزند
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ ايُّهَا ٱلْعَبْدُ ٱلصَّالِحُ
سلام ہو آپ پر اے بندہ صالح
ٱلْمُطِيعُ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ
اطاعت گزار اللہ اور اس کے رسول کے
اشْهَدُ انَّكَ قَدْ جَاهَدْتَ وَنَصَحْتَ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے جہاد کیا اور نصیحت کی
وَصَبَرْتَ حَتَّىٰ اتَاكَ ٱلْيَقِينُ
اور صبر کیا یہاں تک کہ شہادت آ گئی
لَعَنَ ٱللَّهُ ٱلظَّالِمِينَ لَكُمْ مِنَ ٱلاوَّلِينَ وَٱلآخِرِينَ
خدا کی لعنت ہو آپ پر ظلم کرنے والے اولین و آخرین پر
وَالْحَقَهُمْ بِدَرْكِ ٱلْجَحِيمِ
اور اللہ ان کو جہنم کے سب سے نچلے درجے میں پہنچائے