
Audio: https://shiatv.net/video/b9bba7b3ceb18275a3cb
Ziyarat-E-Arbaeen
قسم: زیارت | منسوب بحضور: امام حسین علیہ السلام | مستحب وقت: 20 صفر (اربعین، چہلم بعد از عاشوراء) | ماخذ: مصباح المتهجد
Ziyarat-E-Arbaeen
قسم: زیارت | منسوب بحضور: امام حسین علیہ السلام | مستحب وقت: 20 صفر (اربعین، چہلم بعد از عاشوراء) | ماخذ: مصباح المتهجد
صفوان جمّال نے کہا: میرے آقا امام صادق علیہ السلام نے مجھے ہدایت فرمائی کہ میں روزِ اربعین، دن چڑھے کے وقت، امام حسین علیہ السلام کی زیارت کروں اور یہ کلمات کہوں:
اَلسَّلَامُ عَلَی وَلِیِّ اﷲِ وَحَبِیبِہِ
سلام ہو خدا کے ولی اور اس کے پیارے پر
اَلسَّلَامُ عَلَی خَلِیلِ اﷲِ وَنَجِیبِہِ
سلام ہو خدا کے سچے دوست اور چنے ہوئے پر
اَلسَّلَامُ عَلَی صَفِیِّ اﷲِ وَابْنِ صَفِیِّہِ
سلام ہو خدا کے پسندیدہ اور اس کے پسندیدہ کے فرزند پر
اَلسَّلَامُ عَلَی الْحُسَیْنِ الْمَظْلُومِ الشَّھِیدِ
سلام ہو حسینؑ پر جو ستم دیدہ شہید ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَی الْاَسِیرِ الْکُرُباتِ وَقَتِیلِ الْعَبَرَاتِ
سلام ہو حسینؑ پر جو مشکلوں میں پڑے اور ان کی شہادت پر آنسو بہے
اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَشْھَدُ أَنَّہُ وَلِیُّکَ وَابْنُ وَلِیِّکَ، وَصَفِیُّکَ وَابْنُ صَفِیِّکَ
اے معبود! میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ تیرے ولی اور تیرے ولی کے فرزند، تیرے پسندیدہ اور تیرے پسندیدہ کے فرزند ہیں
الْفَائِزُ بِکَرَامَتِکَ
جنہوں نے تجھ سے عزت پائی
أَکْرَمْتَہُ بِالشَّھَادَۃِ
تو نے انہیں شہادت کی عزت دی
وَحَبَوْتَہُ بِالسَّعَادَۃِ
ان کو خوش بختی نصیب کی
وَاجْتَبَیْتَہُ بِطِیبِ الْوِلَادَۃِ
اور انہیں پاکیزہ گھرانے میں پیدا کیا
وَجَعَلْتَہُ سَیِّداً مِنَ السَّادَۃِ
تو نے انہیں سرداروں میں سردار قرار دیا
وَقَائِداً مِنَ الْقَادَۃِ
پیشواؤں میں پیشوا قرار دیا
وَذَائِداً مِنَ الذَّادَۃِ
مجاہدوں میں مجاہد قرار دیا
وَأَعْطَیْتَہُ مَوَارِیثَ الْأَنْبِیَاءِ
تو نے انہیں نبیوں کے ورثے عنایت کیے
وَجَعَلْتَہُ حُجَّۃً عَلَی خَلْقِکَ مِنَ الْأَوْصِیَاءِ
تو نے انہیں اوصیاء میں سے اپنی مخلوقات پر حجت قرار دیا
فَأَعْذَرَ فِی الدُّعَاءِ
پس انہوں نے تبلیغ کا حق ادا کیا
وَمَنَحَ النُّصْحَ
بہترین خیر خواہی کی
وَبَذَلَ مُھْجَتَہُ فِیکَ
اور تیری خاطر اپنی جان قربان کی
لِیَسْتَنْقِذَ عِبَادَکَ مِنَ الْجَھَالَۃِ، وَحَیْرَۃِ الضَّلَالَۃِ
تاکہ تیرے بندوں کو نادانی و گمراہی کی پریشانیوں سے نجات دلائیں
وَقَدْ تَوَازَرَ عَلَیْہِ مَنْ غَرَّتْہُ الدُّنْیَا
جب کہ ان پر ان لوگوں نے ظلم کیا جنہیں دنیا نے مغرور بنا دیا تھا
وَبَاعَ حَظَّہُ بِالْأَرْذَلِ الْأَدْنَی
جنہوں نے اپنی جانیں معمولی چیز کے بدلے بیچ دیں
وَشَرَیٰ آخِرَتَہُ بِالثَّمَنِ الْأَوْکَسِ
اور اپنی آخرت کے لیے گھاٹے کا سودا کیا
وَتَغَطْرَسَ وَتَرَدَّی فِی ھَوَاہُ
انہوں نے سرکشی کی اور لالچ کے پیچھے چل پڑے
وَأَسْخَطَکَ وَأَسْخَطَ نَبِیَّکَ
انہوں نے تجھے غضب ناک اور تیرے نبیؐ کو ناراض کیا
وَأَطَاعَ مِنْ عِبَادِکَ أَھْلَ الشِّقَاقِ وَالنِّفَاقِ
انہوں نے تیرے بندوں میں سے ان لوگوں کی بات مانی جو ضدی اور بے ایمان تھے
وَحَمَلَۃَ الْأَوْزَارِ، الْمُسْتَوْجِبِینَ النَّارَ
جو اپنے گناہوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے جہنم کے مستحق تھے
فَجَاھَدَھُمْ فِیکَ صَابِراً مُحْتَسِباً
پس حسینؑ ان سے تیرے لیے لڑے، جم کر اور ہوشمندی کے ساتھ
حَتَّی سُفِکَ فِی طَاعَتِکَ دَمُہُ
یہاں تک کہ تیری فرمانبرداری کرتے ہوئے ان کا خون بہایا گیا
وَاسْتُبِیحَ حَرِیمُہُ
اور ان کے اہلِ حرم کو لوٹا گیا
اَللّٰھُمَّ فَالْعَنْھُمْ لَعْناً وَبِیلاً
اے معبود! لعنت کر ان ظالموں پر سختی کے ساتھ
وَعَذِّبْھُمْ عَذَاباً أَلِیماً
اور عذاب دے ان کو دردناک عذاب
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ رَسُولِ اﷲِ
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ کے فرزند
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ سَیِّدِ الْأَوْصِیَاءِ
آپ پر سلام ہو اے سردارِ اوصیاء کے فرزند
أَشْھَدُ أَنَّکَ أَمِینُ اﷲِ وَابْنُ أَمِینِہِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کے امین اور اس کے امین کے فرزند ہیں
عِشْتَ سَعِیداً وَمَضَیْتَ حَمِیداً
آپ نیک بختی میں زندہ رہے اور قابلِ تعریف حال میں گزرے
وَمُتَّ فَقِیداً مَظْلُوماً شَھِیداً
اور وطن سے دور، مظلوم و شہید ہو کر وفات پائی
وَأَشْھَدُ أَنَّ اﷲَ مُنْجِزٌ مَا وَعَدَکَ
میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا آپ کو اس کا بدلہ دے گا جس کا اس نے آپ سے وعدہ کیا
وَمُھْلِکٌ مَنْ خَذَلَکَ
اور اسے تباہ کرے گا جس نے آپ کا ساتھ چھوڑا
وَمُعَذِّبٌ مَنْ قَتَلَکَ
اور اسے عذاب دے گا جس نے آپ کو قتل کیا
وَأَشْھَدُ أَنَّکَ وَفَیْتَ بِعَھْدِ اﷲِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی دی ہوئی ذمہ داری نبھائی
وَجَاھَدْتَ فِی سَبِیلِہِ حَتَّی أَتَاکَ الْیَقِینُ
آپ نے اس کی راہ میں جہاد کیا حتیٰ کہ شہادت آپ کو آ پہنچی
فَلَعَنَ اﷲُ مَنْ قَتَلَکَ
پس خدا لعنت کرے جس نے آپ کو قتل کیا
وَلَعَنَ اﷲُ مَنْ ظَلَمَکَ
خدا لعنت کرے جس نے آپ پر ظلم کیا
وَلَعَنَ اﷲُ أُمَّۃً سَمِعَتْ بِذَلِکَ فَرَضِیَتْ بِہِ
اور خدا لعنت کرے اس قوم پر جس نے یہ واقعۂ شہادت سنا تو اس پر خوشی ظاہر کی
اَللّٰھُمَّ إِنِّی أُشْھِدُکَ أَنِّی وَلِیٌّ لِمَنْ وَالَاہُ وَعَدُوٌّ لِمَنْ عَادَاہُ
اے معبود! میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ میں ان کے دوست کا دوست اور ان کے دشمنوں کا دشمن ہوں
بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی یَا ابْنَ رَسُولِ اﷲِ
میرے ماں باپ قربان آپ پر، اے فرزندِ رسولؐ خدا
أَشْھَدُ أَنَّکَ کُنْتَ نُوراً فِی الْأَصْلَابِ الشَّامِخَۃِ وَالْأَرْحَامِ الْمُطَھَّرَۃِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نور کی شکل میں صاحبِ عزت صلبوں اور پاکیزہ رحموں میں رہے
لَمْ تُنَجِّسْکَ الْجَاھِلِیَّۃُ بِأَنْجَاسِھَا
جنہیں جاہلیت نے اپنی نجاست سے آلودہ نہ کیا
وَلَمْ تُلْبِسْکَ الْمُدْلَھِمَّاتُ مِنْ ثِیَابِھَا
اور نہ ہی اس نے اپنے بے ہنگم لباس آپ کو پہنائے
وَأَشْھَدُ أَنَّکَ مِنْ دَعَائِمِ الدِّینِ وَأَرْکَانِ الْمُسْلِمِینَ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ دین کے ستون اور مسلمانوں کے سردار ہیں
وَمَعْقِلِ الْمُؤْمِنِینَ
اور مومنوں کی پناہ گاہ ہیں
وَأَشْھَدُ أَنَّکَ الْإِمَامُ الْبَرُّ التَّقِیُّ الرَّضِیُّ الزَّکِیُّ الْھَادِی الْمَھْدِیُّ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امامؑ ہیں، نیک، پرہیزگار، پسندیدہ، پاک، رہبر اور راہ یافتہ
وَأَشْھَدُ أَنَّ الْأَئِمَّۃَ مِنْ وُلْدِکَ کَلِمَۃُ التَّقْوَی وَأَعْلَامُ الْھُدَی
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کی اولاد میں سے ائمہؑ تقویٰ کے ترجمان اور ہدایت کے نشان ہیں
وَالْعُرْوَۃُ الْوُثْقَی وَالْحُجَّۃُ عَلَی أَھْلِ الدُّنْیَا
اور مضبوط سلسلہ اور دنیا والوں پر خدا کی دلیل و حجت ہیں
وَأَشْھَدُ أَنِّی بِکُمْ مُؤْمِنٌ وَبِإِیَابِکُمْ مُوقِنٌ
میں گواہی دیتا ہوں کہ میں آپ کا اور آپ کے بزرگوں کا ماننے والا اور آپ کی واپسی پر یقین رکھنے والا ہوں
بِشَرَائِعِ دِینِی وَخَوَاتِیمِ عَمَلِی
اپنے دینی احکام اور عمل کی جزا پر یقین رکھنے والا ہوں
وَقَلْبِی لِقَلْبِکُمْ سِلْمٌ
میرا دل آپ کے دل کے ساتھ پیوستہ ہے
وَأَمْرِی لِأَمْرِکُمْ مُتَّبِعٌ
میرا معاملہ آپ کے معاملے کے تابع ہے
وَنُصْرَتِی لَکُمْ مُعَدَّۃٌ
اور میری مدد آپ کے لیے حاضر ہے
حَتَّی یَأْذَنَ اﷲُ لَکُمْ
یہاں تک کہ خدا آپ کو اذنِ قیام دے
فَمَعَکُمْ مَعَکُمْ لَا مَعَ عَدُوِّکُمْ
پس آپ کے ساتھ ہوں، آپ کے ساتھ، آپ کے دشمن کے ساتھ نہیں
صَلَوَاتُ اﷲِ عَلَیْکُمْ وَعَلَی أَرْوَاحِکُمْ وَأَجْسَادِکُمْ
خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر، آپ کی پاک روحوں پر اور آپ کے جسموں پر
وَشَاھِدِکُمْ وَغَائِبِکُمْ وَظَاھِرِکُمْ وَبَاطِنِکُمْ
آپ کے حاضر، آپ کے غائب، آپ کے ظاہر اور آپ کے باطن پر
آمِینَ رَبَّ الْعَالَمِینَ
ایسا ہی ہو، جہانوں کے پروردگار
وَٱلْحُجَّةُ علىٰ اهْلِ ٱلدُّنْيَا
وَاشْهَدُ انِّي بِكُمْ مُؤْمِنٌ وَبِإِِيَابِكُمْ
مُوقِنٌ بِشَرَايِعِ دِينِي وَخَوَاتِيمِ عَمَلِي
وَقَلْبِي لِقَلْبِكُمْ سِلْمٌ
وَامْرِي لاِمْرِكُمْ مُتَّبِعٌ
وَنُصْرَتِي لَكُمْ مُعَدَّةٌ
حَتَّىٰ يَاذَنَ اللَّهُ لَكُمْ
فَمَعَكُمْ مَعَكُمْ
لاََ مَعَ عَدُوِّكُمْ
صَلَوَاتُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ
وَعَلَىٰ ارْوَاحِكُمْ وَاجْسَادِكُمْ
وَشَاهِدِكُمْ وَغَائِبِكُمْ
وَظَاهِرِكُمْ وَبَاطِنِكُمْ
آمِينَ رَبَّ ٱلْعَالَمِينَ
بَعْدَ ذَلِكَ يَصَلِّي رَكْعَتَيْنِي وَيَدْعُو بِمَا أَحَبَّبَ
Recite 2 Rakat Salat and seek your needs.