
Ziyarat Ashura with Subtitles in 7 Languages – Ali Fani
زیارتِ عاشورہ
قسم: زیارت | منسوب بحضور: امام محمد باقر (ع) و امام جعفر صادق (ع) | مستحب وقت: روزِ عاشورہ و تمام ایام | ماخذ: کامل الزیارات / مصباح المتهجد
زیارتِ عاشورہ
قسم: زیارت | منسوب بحضور: امام محمد باقر (ع) و امام جعفر صادق (ع) | مستحب وقت: روزِ عاشورہ و تمام ایام | ماخذ: کامل الزیارات / مصباح المتهجد
امام محمد باقر (ع) اور امام جعفر صادق (ع) سے مروی یہ عظیم الشان زیارتِ مبارکہ سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی زیارتِ مقربہ ہے۔ یہ حدیثِ قدسی پر مشتمل ہے جس کے پڑھنے والے کے لیے اجرِ عظیم، مغفرتِ ذنوب اور قضائے حاجات کی ضمانت دی گئی ہے۔
Ziyarat Ashura
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
خدائے رحمان و رحیم کے نام سے
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَاۤ اَبَا عَبْدِ اللهِ
آپ پر سلام ہو اے ابا عبد اللہ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُوْلِ اللهِ
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کے فرزند
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ اَمِيْرِ المُؤْمِنِيْنَ
سلام ہو آپ پر اے امیر المؤمنینؑ کے فرزند
وَ ابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيِّيْنَ
اور اوصیاء کے سردار کے فرزند
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ فَاطِمَةَ
سلام ہو آپ پر اے فرزند فاطمہؑ
سَيِّدَةِ نِسَاۤءِ الْعَالَمِيْنَ
جو جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ثَارَ اللهِ وَ ابْنَ ثَارِهِ وَالْوِتْرَ الْمَوْتُوْرَ
آپ پر سلام ہو اے قربان خدا اور قربان خدا کے فرزند اور وہ خون جس کا بدلہ لیا جانا ہے
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ وَ عَلَى الْاَرْوَاحِ الَّتِيْ حَلَّتْ بِفِنَاۤئِكَ
آپ پر سلام ہو اور ان روحوں پر جو آپ کے آستانوں میں اتری ہیں
عَلَيْكُمْ مِنِّيْ جَمِيْعًا سَلَامُ اللهِ اَبَدًا
آپ سب پرمیری طرف سے خدا کا سلام ہمیشہ
مَا بَقِيْتُ وَ بَقِيَ اللَّيْلُ وَ النَّهَارُ
جب تک میں باقی ہوں اور رات دن باقی ہیں
يَاۤ اَبَا عَبْدِ اللهِ،
اے ابا عبد اللہ
لَقَدْ عَظُمَتِ الرَّزِيَّةُ
آپ کا سوگ بہت بھاری
وَ جَلَّتْ وَ عَظُمَتِ الْمُصِيْبَةُ بِكَ
اور بہت بڑا ہے اور آپ کی مصیبت بہت بڑی ہے
عَلَيْنَا وَ عَلٰى جَمِيْعِ اَهْلِ الْاِسْلَامِ
ہمارے لیے اور تمام اہل اسلام کے لیے
وَ جَلَّتْ وَ عَظُمَتْ مُصِيْبَتُكَ
اور بہت بڑی اور بھاری ہے آپ کی مصیبت
فِيْ السَّمٰوَاتِ عَلٰى جَمِيْعِ اَهْلِ السَّمٰوَاتِ
آسمانوں میں تمام آسمان والوں کے لیے
فَلَعَنَ اللهُ اُمَّةً اَسَّسَتْ اَسَاسَ الظُّلْمِ وَ الْجَوْرِ عَلَيْكُمْ اَهْلَ الْبَيْتِ
پس خدا کی لعنت ہو اس گروہ پرجس نے آپ پر ظلم و ستم کرنے کی بنیاد ڈالی اے اہلبیتؑ
وَلَعَنَ اللهُ اُمَّةً دَفَعَتْكُمْ عَنْ مَقَامِكُمْ
اور خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپ کو آپ کے مقام سے ہٹایا
وَ اَزَالَتْكُمْ عَنْ مَرَاتِبِكُمُ الَّتِيْ رَتَّبَكُمُ اللهُ فِيْهَا
اور آپ کو اس مرتبے سے گرایا جو خدا نے آپ کو دیا
وَ لَعَنَ اللهُ اُمَّةً قَتَلَتْكُمْ
خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپ کو قتل کیا
وَ لَعَنَ اللهُ الْمُمَهِّدِيْنَ لَهُمْ
اور خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے ان کو
بِا لتَّمْكِيْنِ مِنْ قِتَالِكُمْ
آپ کے ساتھ جنگ کرنے کی قوت فراہم کی
بَرِئْتُ اِلَى اللهِ وَ اِلَيْكُمْ مِنْهُمْ
میں بری ہوں خدا کے سامنے اور آپ کے سامنے ان سے،
وَ مِنْ اَشْيَاعِهِمْ وَ اَتْبَاعِهِمْ وَ اَوْلِيَاۤئِهِمْ
ان کے مددگاروں، ان کے پیروکاروں اور ان کے ساتھیوں سے
يَاۤ اَبَا عَبْدِ اللهِ
اے ابا عبد اللہ
اِنِّيْ سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَكُمْ
میری صلح ہے آپ سے صلح کرنے والے سے
وَ حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكُمْ اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَةِ
اور میری جنگ ہے آپ سے جنگ کرنے والے سے روز قیامت تک
وَ لَعَنَ اللهُ اٰلَ زِيَادٍ وَ اٰلَ مَرْوَانَ
اور خدا لعنت کرے اولاد زیاد اور اولاد مروان پر
وَلَعَنَ اللهُ بَنِيۤ اُمَيَّةَ قَاطِبَةً
خدا اظہار بیزاری کرے تمام بنی امیہ سے
وَ لَعَنَ اللهُ بْنَ مَرْجَانَةَ
خدا لعنت کرے ابن مرجانہ پر
وَ لَعَنَ اللهُ عُمَرَبْنَ سَعْدٍ
خدا لعنت کرے عمر بن سعد پر
وَ لَعَنَ اللهُ شِمْرًا،
خدا لعنت کرے شمر پر
وَلَعَنَ اللهُ اُمَّةً اَسْرَجَتْ وَاَلْجَمَتْ
اور خدا لعنت کرے جنہوں نے زین کسا، لگام دی گھوڑوں کو
وَ تَنَقَّبَتْ لِقِتَالِكَ
اور لوگوں کو آپ سے لڑنے کیلئے ابھارا
بِاَبِيۤ اَنْتَ وَ اُمِّيْ
میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں
لَقَدْ عَظُمَ مُصَابِيْ بِكَ
آپ کی خاطر میرا غم بڑھ گیا ہے
فَاَسْئَلُ اللهَ الَّذِيۤ اَكْرَمَ مَقَامَكَ وَ اَكْرَمَنِيْ بِكَ
پس سوال کرتا ہوں خدا سے جس نے آپ کو شان عطا کی اور آپ کے ذریعے مجھے عزت دی
اَنْ يَّرْزُقَنِيْ طَلَبَ ثَارِكَ
یہ کہ وہ مجھے آپ کے خون کا بدلہ لینے کا موقع دے
مَعَ اِمَامٍ مَنْصُوْرٍ مِنْ اَهْلِ بَيْتِ مُحَمَّدٍ
ان امام منصورؑ کے ساتھ جو اہل بیت محمدؐ میں سے ہوں گے
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ عِنْدَكَ وَجِيْهًا
اے معبود! مجھ کو اپنے ہاں آبرومند بنا
بِالْحُسَيْنِ عَلَيْهِ السَّلَامُ فِيْ الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ
حسینؑ کے واسطے سے دنیا و آخرت میں
يَاۤ اَبَا عَبْدِ اللهِ
اے ابا عبد اللہ
اِنِّيۤ اَتَقَرَّبُ اِلَى اللهِ وَ اِلٰى رَسُوْلِهِ
بے شک میں قرب چاہتا ہوں خدا کا، اس کے رسولؐ کا،
وَ اِلٰىۤ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ وَ اِلٰى فَاطِمَةَ
امیر المؤمنینؑ کا، فاطمہ زہراؑ کا
وَاِلَى الْحَسَنِ وَ اِلَيْكَ بِمُوَالَاتِكَ
حسن مجتبیٰؑ کا اور آپ کا قرب آپ کی حُب داری سے
وَ بِالْبَرَاۤئَةِ (مِمَّنْ قَاتَلَكَ
اور اس سے بیزاری کے ذریعے جس نے آپ کو قتل کیا
وَ نَصَبَ لَكَ الْحَرْبَ
اور آتش جنگ بھڑکائی
وَ بِالْبَرَاۤئَةِ مِمَّنْ اَسَّسَ اَسَاسَ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ عَلَيْكُمْ
اور اس سے بیزاری کے ذریعے جس نے تم پر ظلم وستم کی بنیاد رکھی
وَ اَبْرَءُ اِلَى اللهِ وَ اِلٰى رَسُوْلِهِ)
اور میں بری الذمہ ہوں اللہ اور اس کے رسول کے سامنے
مِمَّنْ اَسَّسَ اَسَاسَ ذٰلِكَ
اس سے جس نے ایسی بنیاد قائم کی
وَ بَنٰى عَلَيْهِ بُنْيَانَهُ
اور اس پر عمارت اٹھائی
And established their foundations on it,
وَ جَرٰى فِيْ ظُلْمِهِ وَجَوْرِهِ عَلَيْكُمْ وَ عَلٰىۤ اَشْيَاعِكُمْ
اور پھر ظلم و ستم کرنا شروع کیا اور آپ پر اور آپ کے پیروکاروں پر
بَرِئْتُ اِلَى اللهِ وَ اِلَيْكُمْ مِنْهُمْ
میں بری ہوں خدا کے سامنے اور آپ کے سامنے ان سے،
وَ اَتَقَرَّبُ اِلَى اللهِ ثُمَّ اِلَيْكُمْ
اور قرب چاہتا ہوں خدا کا، پھر آپ کا
بِمُوَالَاتِكُمْ وَ مُوَالَاةِ وَلِيِّكُمْ
آپ سے محبت کی وجہ سے اور آپ کے ولیوں سے محبت کے ذریعے،
وَ بِالْبَرَاۤئَةِ مِنْ اَعْدَاۤئِكُمْ
آپ کے دشمنوں اور
وَ النَّاصِبِيْنَ لَكُمُ الْحَرْبَ
آپ کے خلاف جنگ برپا کرنے والوں سے بیزاری کے ذریعے،
وَبِالْبَرَاۤئَةِ مِنْ اَشْيَاعِهِمْ وَ اَتْبَاعِهِمْ
اور ان کے طرف داروں اور پیروکاروں سے بیزاری کے ذریعے
اِنِّيْ سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَكُمْ
میری صلح ہے آپ سے صلح کرنے والے سے
وَ حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكُمْ
اور میری جنگ ہے آپ سے جنگ کرنے والے سے
وَوَلِيٌّ لِمَنْ وَالَاكُمْ
میں آپ کے دوست کا دوست
وَ عَدُ وٌّ لِمَنْ عَادَاكُمْ
اور آپ کے دشمن کا دشمن ہوں
فَاَسْئَلُ اللهَ الَّذِىۤ اَكْرَمَنِيْ بِمَعْرِفَتِكُمْ
پس سوال کرتا ہوں خدا سے جس نے عزت دی مجھے آپ کی پہچان
وَ مَعْرِفَةِ اَوْلِيَاۤئِكُمْ
اور آپ کے ولیوں کی پہچان کے ذریعے
وَ رَزَقَنِى الْبَرَاۤئَةَ مِنْ اَعْدَاۤئِكُمْ
اور مجھے آپ کے دشمنوں سے بیزاری کی توفیق دی
اَنْ يَجْعَلَنِيْ مَعَكُمْ فِيْ الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ
یہ کہ مجھے آپ کے ساتھ رکھے دنیا اور آخرت میں
وَ اَنْ يُّثَبِّتَ لِيْ عِنْدَ كُمْ قَدَمَ صِدْقٍ
اور یہ کہ مجھے آپ کے حضور سچائی کے ساتھ ثابت قدم رکھے
فِيْ الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ
دنیا اور آخرت میں
وَ اَسْئَلُهُ اَنْ يُّبَلِّغَنِيَ الْمَقَامَ الْمَحْمُوْدَ لَكُمْ عِنْدَ اللهِ
اور اس سے سوال کرتا ہے کہ مجھے بھی خدا کے ہاں آپ کے پسندیدہ مقام پر پہنچائے
وَ اَنْ يَّرْزُقَنِيْ طَلَبَ ثَارِيْ
نیز مجھے نصیب کرے آپ کے خون کا بدلہ لینا
مَعَ اِمَامٍ هُدًى ظَاهِرٍ
اس امام کے ساتھ جو ہدایت دینے، والا مددگار، رہبر،
نَاطِقٍ بِالْحَقِّ مِنْكُمْ
حق بات زبان پر لانے والا ہے تم میں سے
وَ اَسْئَلُ اللهَ بِحَقِّكُمْ
اور سوال کرتا ہوں خدا سے آپ کے حق کے واسطے
وَ بِالشَّاْنِ الَّذِىْ لَكُمْ عِنْدَهٗ
اور آپ کی شان کے واسطے جو آپ اس کے ہاں رکھتے ہیں
اَنْ يُّعْطِيَنِيْ بِمُصَابِيْ بِكُمْ
یہ کہ وہ مجھ کو عطا کرے آپ کی سوگواری پر
اَفْضَلَ مَا يُعْطِيْ مُصَابًا بِمُصِيْبَتِهٖ
ایسا بہترین اجر جو اس نے آپ کے کسی سوگوار کو دیا ہو
مُصِيْبَةً مَاۤ اَعْظَمَهَا
اس مصیبت پر کہ جو بہت بڑی مصیبت ہے
وَ اَعْظَمَ رَزِيَّتَهَا فِيْ الْاِسْلَامِ
اور اس کا رنج و غم بہت زیادہ ہے اسلام میں
وَ فِيْ جَمِيْعِ السَّمٰوَاتِ وَ الْاَرْضِ
اور تمام آسمانوں میں اور زمین میں
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ فِىْ مَقَامِيْ هٰذَا
اے معبود قرار دے مجھے اس جگہ پر
مِمَّنْ تَنَالُهُ مِنْكَ صَلَوَاتٌ وَ رَحْمَةٌ وَ مَغْفِرَةٌ
ان فراد میں سے جن کو نصیب ہوں تیرے درود تیری رحمت اور بخشش
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ مَحْيَاىَ مَحْيَا مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ،
اے معبود قرار دے میرا جینا محمدؐ و آل محمدؐ کا سا جینا
وَ مَمَاتِيْ مَمَاتَ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
اور میری موت کو محمدؐ و آل محمدؐ کی موت کی مانند بنا
اَللّٰهُمَّ اِنَّ هٰذَا يَوْمٌ
اے معبود بے شک یہ وہ دن ہے
تَبَرَّكَتْ بِهٖ بَنُوْ اُمَيَّةَ
جس کو نبی امیہ
وَابْنُ اٰكِلَةِ الْاَكْبَادِ
اور کلیجے کھانے والی کے بیٹے نے بابرکت جانا
اللَّعِيْنُ ابْنُ اللَّعِيْنِ
جو ملعون ابن ملعون ہے
عَلٰى لِسَانِكَ وَ لِسَانِ نَبِيِّكَ
تیری زبان پر اور تیرے نبی اکرمؐ کی زبان پر
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ
فِيْ كُلِّ مَوْطِنٍ وَ مَوْقِفٍ
ہر شہر میں جہاں رہے
وَ قَفَ فِيْهِ نَبِيُّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ
اور ہر جگہ کہ جہاں تیرانبی اکرمؐ ٹھہرے
اَللّٰهُمَّ الْعَنْ اَبَا سُفْيَانَ وَ مُعَاوِيَةَ وَ يَزِيْدَ بْنَ مُعَاوِيَةَ
اے معبود اظہار بیزاری کر ابو سفیان اور معاویہ اور یزید بن معاویہ سے
عَلَيْهِمْ مِنْكَ اللَّعْنَةُ اَبَدَ الْاٰبِدِيْنَ
کہ ان سے اظہار بیزاری ہو تیری طرف سے ہمیشہ ہمیشہ
وَ هٰذَا يَوْمٌ فَرِحَتْ بِهٖ اٰلُ زِيَادٍ وَ اٰلُ مَرْوَانَ
اور یہ وہ دن ہے جس میں خوش ہوئی اولاد زیاد اور اولاد مروان
بِقَتْلِهِمُ الْحُسَيْنَ صَلَوٰاتُ اللهِ عَلَيْهِ
کہ انہوں نے قتل کیا حسین صلوات اللہ علیہ کو
اَللّٰهُمَّ فَضَاعِفْ عَلَيْهِمُ الَّعْنَ مِنْكَ
اے معبود پس توزیادہ کر دے ان پر اپنی طرف سے لعنت
وَ الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ
اور عذاب کو
اَللّٰهُمَّ اِنِّيۤ اَتَقَرَّبُ اِلَيْكَ فِيْ هٰذَا الْيَوْمِ
اے معبود بے شک میں تیرا قرب چاہتا ہوں کہ آج کے دن میں
وَ فِيْ مَوْقِفِيْ هٰذَا
اس جگہ پر جہاں کھڑا ہوں
وَ اَيَّامِ حَيٰوتِيْ
اور اپنی زندگی کے دنوں میں
بِالْبَرَاۤئَةِ مِنْهُمْ وَ اللَّعْنَةِ عَلَيْهِمْ
ان سے بیزاری کرنے کے ذریعے اور ان پر نفرین بھیجنے کے ذریعے
وَ بِاالْمُوَالَاتِ لِنَبِيِّكَ وَ اٰلِ نَبِيِّكَ
اور بوسیلہ اس دوستی کے جو مجھے تیرے نبیؐ کی آلؑ سے ہے
عَلَيْهِ وَ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔
سلام ہو تیرے نبیؐ اور ان کی آلؑ پر
مندرجہ ذیل لعن کو 100 بار دہرائیں:
اَللّٰهُمَّ الْعَنْ اَوَّلَ ظَالِمٍ
اے معبود محروم کر اپنی رحمت سے اس پہلے ظالم کو
ظَلَمَ حَقَّ مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
جس نے ضائع کیا محمدؐ و آل محمدؐ کا حق
وَ اٰخِرَ تَابِعٍ لَهٗ عَلٰى ذٰلِكَ
اور اس کو بھی جس نے آخر میں اس کی پیروی کی
اَللّٰهُمَّ الْعَنِ الْعِصَابَةَ الَّتِيْ جَاهَدَتِ الْحُسَيْنَ (عَلَیْہِ السَّلَامُ)
اے معبود لعنت کر اس جماعت پر جنہوں نے جنگ کی حسینؑ سے
وَ شَايَعَتْ وَ بَايَعَتْ وَ تَابَعَتْ عَلٰى قَتْلِهٖ
نیز ان پربھی جو قتل حسینؑ میں ان کے شریک اور ہم رائے تھے
اَللّٰهُمَّ الْعَنْهُمْ جَمِيْعًا۔
اے معبود ان سب پر لعنت بھیج
پھر مندرجہ ذیل سلام کو 100 بار دہرائیں:
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَاۤ اَبَا عَبْدِ اللهِ
آپ پر سلام ہو اے ابا عبد اللہ
وَ عَلَى الْاَرْوَاحِ الَّتِيْ حَلَّتْ بِفِنَاۤئِكَ
اور سلام ان روحوں پر جو آپ کے روضے پر آتی ہیں
عَلَيْكَ مِنِّيْ سَلَامُ اللهِ اَبَدًا
آپ پر میری طرف سے خدا کا سلام ہو ہمیشہ
مَّا بَقِيْتُ وَ بَقِيَ اللَّيْلُ وَ النَّهَارُ
جب تک زندہ ہوں اور جب تک رات دن باقی ہیں
وَ لَا جَعَلَهُ اللهُ اٰخِرَ الْعَهْدِ مِنِّيْ لِزِيَارَتِكُمْ
اور خدا قرار نہ دے اس کو میرے لیے آپ کی زیارت کا آخری موقع
اَلسَّلَامُ عَلَى الْحُسَيْنِ
سلام ہو حسینؑ پر
وَ عَلٰى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ
اور شہزادہ علیؑ فرزند حسینؑ پر
وَ عَلٰى اَوْلَادِ الْحُسَيْنِ
سلام ہو حسینؑ کی اولاد
وَ عَلٰى اَصْحَابِ الْحُسَيْنِ۔
اور حسینؑ کے اصحاب پر
پھر مندرجہ ذیل کلمات کہیں:
اَللّٰهُمَّ خُصَّ اَنْتَ اَوَّلَ ظَالِمٍ بِاللَّعْنِ مِنِّيْ
اے معبود! تو مخصوص فرما پہلے ظالم کو میری طرف سے لعنت کے ساتھ
وَابْدَاْ بِهٖ اَوَّلًا
تو اب اسی لعنت کا آغاز فرما
ثُمَّ الْعَنِ الثَّانِيْ وَ الثَّالِثَ وَ الرَّابِعَ
پھر لعنت بھیج دوسرے اور تیسرے اور پھر چوتھے پر لعنت بھیج
اَللّٰهُمَّ الْعَنْ يَزِيْدَ خَامِسًا
اے معبود! لعنت کر یزید پر جو پانچواں ہے
وَ الْعَنْ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ زِيَادٍ وَابْنَ مَرْجَانَةَ
اور لعنت کرعبید اللہ فرزند زیاد پر اور فرزند مرجانہ پر
وَ عُمَرَبْنَ سَعْدٍ وَ شِمْرًا
عمر فرزند سعد پر اور شمر پر
وَ اٰلَ اَبِيْ سُفْيَانَ وَ اٰلَ زِيَادٍ وَ اٰلَ مَرْوَانَ
اور اولاد ابوسفیان کو اور اولاد زیاد کو اور اولاد مروان کو رحمت سے دور کر
اِلىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔
قیامت کے دن تک
پھر سجدے میں جائیں اور سجدے کی حالت میں پڑھیں:
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ
اے معبود! تیرے لیے ہے حمد
حَمْدَ الشَّاكِرِيْنَ لَكَ عَلٰى مُصَابِهِمْ
وہ حمد جو عزاداری پر تیرا شکر بجا لانے والے کرتے ہیں
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلٰى عَظِيْمِ رَزِيَّتِىْ
حمد ہے خدا کے لیے جس نے مجھے عزاداری نصیب کی
اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِيْ شَفَاعَةَ الْحُسَيْنِ (عَلَیْہِ السَّلَامُ) يَوْمَ الْوُرُوْدِ
اے معبود حشر میں آنے کے دن مجھے حسینؑ کی شفاعت سے بہرہ مند فرما
وَ ثَبِّتْ لِيْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَكَ
اور میرے قدم کو سیدھا اور پکا بنا جب میں تیرے پاس آؤں
مَعَ الْحُسَيْنِ وَ اَصْحَابِ الْحُسَيْنِ
حسینؑ کے ساتھ اور اصحاب حسینؑ کے ساتھ
الَّذِيْنَ بَذَلُوْا مُهَجَهُمْ دُوْنَ الْحُسَيْنِ عَلَيْهِ السَّلَامُ۔
جنہوں نے حسینؑ کیلئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔
Imam al-Baqir (peace be upon him) said: "Whoever recites this ziyarat with this understanding, Allah will grant them the reward of a accepted pilgrimage and the intercession of al-Husayn (peace be upon him)."