
Ziarat Aminullah (FA SUB) – Ali Fani
زیارتِ امین اللہ
قسم: زیارت | منسوب بحضور: امام علی ابن الحسين زین العابدین (ع) | مستحب وقت: عند المرقدِ المطہر و تمام ایام | ماخذ: کامل الزیارات
زیارتِ امین اللہ
قسم: زیارت | منسوب بحضور: امام علی ابن الحسين زین العابدین (ع) | مستحب وقت: عند المرقدِ المطہر و تمام ایام | ماخذ: کامل الزیارات
حضرت امام زین العابدین (ع) نے اس زیارت کے ذریعہ اپنے جد امجد امیر المؤمنین (ع) کی روضہ مبارک پر زیارت کی۔ امام محمد باقر (ع) نے فرمایا: "ہمارے شیعیان میں سے جو بھی یہ زیارت پڑھے گا، اس کی دعا نور کے صندلی میں بلند کی جائے گی اور اس پر مہرِ نبوی (ص) ثبت ہوگی۔"
Ziyarat Ameenallah
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا اَمِیْنَ اللّٰهِ فِیْ اَرْضِهٖ
آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین میں اس کے امین
وَ حُجَّتَهٗ عَلٰی عِبَادِهٖ
اور اس کے بندوں پر اس کی حجت
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
سلام ہو آپ پر اے مومنوں کے سردار
اَشْهَدُ اَنَّكَ جَاهَدْتَ فِی اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهٖ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی راہ میں جہاد کا حق ادا کیا
وَ عَمِلْتَ بِكِتَابِهٖ
اس کی کتاب پر عمل کیا
وَ اتَّبَعْتَ سُنَنَ نَبِیِّهٖ
اور اس کے نبیؐ کی سنتوں کی پیروی کی
صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ اٰلِهٖ
خدا رحمت کرے ان پر اور ان کی آلؑ پر
حَتّٰی دَعَاكَ اللّٰهُ اِلیٰ جِوَارِهٖ
پھر خدا نے آپ کو اپنے پاس بلا لیا
فَقَبَضَكَ اِلَیْهِ بِاِخْتِیَارِهٖ
اپنے اختیار سے آپ کی جان قبض کر لی
وَ اَلْزَمَ اَعْدَاۤئَكَ الْحُجَّۃَ
اور آپ کے دشمنوں پر حجت قائم کی
مَعَ مَالَكَ مِنَ الْحُجَجِ الْبَالِغَۃِ عَلٰی جَمِیْعِ خَلْقِهٖ
جبکہ تمام مخلوق کے لئے آپ کے وجود میں بہت سی کامل حجتیں ہیں
اَللّٰهُمَّ فَاجْعَلْ نَفْسِیْ مُطْمَئِنَّۃً بِقَدَرِكَ
اے اللہ میرے نفس کو ایسا بنا کہ تیری تقدیر پر مطمئن ہو
رَاضِیَۃً بِقَضَاۤئِكَ
تیرے فیصلے پر راضی و خوش رہے
مُوْلَعَۃً بِذِكْرِكَ وَ دُعَاۤئِكَ
تیرے ذکر کا مشتاق اور دعا میں حریص ہو
مُحِبَّۃً لِصَفْوَۃِ اَوْلِیَاۤئِكَ
تیرے برگزیدہ دوستوں سے محبت کرنے والا
مَحْبُوْبَۃً فِیْ اَرْضِكَ وَ سَمَاۤئِكَ
تیرے زمین و آسمان میں محبوب و منظور ہو
صَابِرَۃً عَلٰی نُزُوْلِ بَلَاۤئِكَ
تیری طرف سے مصائب کی آمد پر صبر کرنے والا ہو
شَاكِرَۃً لِفَوَاضِلِ نَعْمَاۤئِكَ
تیری بہترین نعمتوں پر شکر کرنے والا
ذَاكِرَۃً لِسَوَابِغِ اٰلَاۤئِكَ
تیری کثیر مہربانیوں کو یاد کرنے والا ہو
مُشْتَاقَۃً اِلیٰ فَرْحَتِ لِقَاۤئِكَ
تیری ملاقات کی خوشی کا خواہاں
مُتَزَوِّدَۃً التَّقْوٰی لِیَوْمِ جَزَاۤئِكَ
یوم جزا کے لئے تقوی کو زاد راہ بنانے والا ہو
مُسْتَنَّۃً بِسُنَنِ اَوْلِیَاۤئِكَ
تیرے دوستوں کے نقش قدم پر چلنے والا
مُفَارِقَۃً لِاَخْلَاقِ اَعْدَاۤئِكَ
تیرے دشمنوں کے طور طریقوں سے متنفر و دور
مَشْغُوْلَۃً عَنِ الدُّنْیَا بِحَمْدِكَ وَ ثَنَاۤئِكَ۔
اور دنیا سے بچ بچا کر تیری حمد و ثناء میں مشغول رہنے والا ہو۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّ قُلُوْبَ الْمُخْبِتِیْنَ اِلَیْكَ وَالِهَۃٌ
اے معبود!بے شک ڈرنے والوں کے قلوب تیرے لئے بے تاب ہیں
وَ سُبُلَ الرَّاغِبِیْنَ اِلَیْكَ شَارِعَۃٌ
شوق رکھنے والوں کے لئے راستے کھلے ہوئے ہیں
وَ اَعْلَامَ الْقَاصِدِیْنَ اِلَیْكَ وَاضِحَۃٌ
تیرا قصد کرنے والوں کی نشانیاں واضح ہیں
وَ اَفْئِدَۃَ الْعَارِفِیْنَ مِنْكَ فَازِعَۃٌ
معرفت رکھنے والوں کے دل تجھ سے کانپتے ہیں
وَ اَصْوَاتَ الدَّاعِیْنَ اِلَیْكَ صَاعِدَۃٌ
تیری بارگاہ میں دعا کرنے والوں کی آوازیں بلند ہیں
وَ اَبْوَابَ الْاِجَابَۃِ لَهُمْ مُفَتَّحَۃٌ
اور ان کے لئے دعا کی قبولیت کے دروازے کھلے ہیں
وَ دَعْوَۃَ مَنْ نَاجَاكَ مُسْتَجَابَۃٌ
تجھ سے راز و نیاز کرنے والوں کی دعا قبول ہے
وَ تَوْبَۃَ مَنْ اَنَابَ اِلَیْكَ مَقْبُوْلَۃٌ
جو تیری طرف پلٹ آئے اس کی توبہ منظور و مقبول ہے
وَ عَبْرَۃَ مَنْ بَكٰی مِنْ خَوْفِكَ مَرْحُوْمَۃٌ
تیرے خوف میں رونے والے کے آنسوؤں پر رحمت ہوتی ہے
وَ الْاِغَاثَۃَ لِمَنِ اسْتَغَاثَ بِكَ مَوْجُوْدَۃٌ
جو تجھ سے فریاد کرے اس کے لئے داد رسی موجود ہے
وَ الْاِعَانَۃَ لِمَنِ اسْتَعَانَ بِكَ مَبْذُوْلَۃٌ
جو تجھ سے مدد طلب کرے اس کو مدد ملتی ہے
وَ عِدَاتِكَ لِعِبَادِكَ مُنْجَزَۃٌ
اپنے بندوں سے کیے گئے تیرے وعدے پورے ہوتے ہیں
وَ زَلَلَ مَنِ اسْتَقَالَكَ مُقَالَۃٌ
تیرے ہاں عذر خواہوں کی خطائیں معاف
وَ اَعْمَالَ الْعَامِلِیْنَ لَدَیْكَ مَحْفُوْظَۃٌ
اور عمل کرنے والوں کے اعمال محفوظ ہوتے ہیں
وَ اَرْزَاقَكَ اِلَی الْخَلَاۤئِقِ مِنْ لَّدُنْكَ نَازِلَۃٌ
مخلوقات کے لئے رزق و روزی تیری جانب سے ہی آتی ہے
وَ عَوَاۤئِدَ الْمَزِیْدِ اِلَیْھِمْ وَاصِلَۃٌ
اور ان کو مزید عطائیں حاصل ہوتی ہیں
وَ ذُنُوْبَ الْمُسْتَغْفِرِیْنَ مَغْفُوْرَۃٌ
طالبانِ بخشش کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں
وَ حَوَاۤئِجِ خَلْقِكَ عِنْدَكَ مَقْضِیَّۃٌ
ساری مخلوق کی حاجتیں تیرے ہاں سے پوری ہوتی ہیں
وَ جَوَاۤئِزَ السَّاۤئِلِیْنَ عِنْدَكَ مُوَفَّرَۃٌ
تجھ سے سوال کرنے والوں کو بہت زیادہ ملتا ہے
وَ عَوَاۤئِدَ الْمَزِیْدِ مُتَوَاْتِرَۃٌ
اور پے در پے عطائیں ہوتی ہیں
وَ مَوَاۤئِدَ الْمُسْتَطْعِمِیْنَ مُعَدَّۃٌ
کھانے والوں کیلئے دستر خوان تیار ہے
وَ مَنَاهِلَ الظِّمَاۤئِ مُتْرَعَۃٌ
اَللّٰهُمَّ فَاسْتَجِبْ دُعَاۤئِیْ
اے معبود ! میری دعائیں قبول کر لے
وَ اقْبَلْ ثَنَاۤئِیْ
اس ثنا کو پسند فرما
وَ اجْمَعْ بَیْنِیْ وَ بَیْنَ اَوْلِیَاۤئِیْ
مجھے میرے اولیاء کے ساتھ جمع کر دے
بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّ عَلِیٍّ
کہ واسطہ دیتا ہوں محمدؐ و علیؑ
وَ فَاطِمَۃَ وَ ٱلْحَسَنِ وَ ٱلْحُسَيْنِ
و فاطمہؑ و حسنؑ و حسینؑ کا
اِنَّكَ وَلِیُّ نَعْمَاۤئِیْ
بے شک تو ہے مجھے نعمتیں دینے والا،
وَ مُنْتَهٰی مُنَایَ
میری آرزوؤں کی انتہا،
وَ غَایَۃُ رَجَاۤئِیْ فِیْ مُنْقَلَبِیْ وَ مَثْوَایَ۔
دنیا و آخرت میں میری امیدوں کا مرکز۔
اَنْتَ اِلٰهِیْ وَ سَیَّدِیْ وَ مَوْلَایَ
تو میرا معبود میرا آقا اور میرا مالک ہے
اغْفِرْ لِاَوْلِیَاۤئِنَا
ہمارے دوستوں کو معاف فرما
وَ كُفَّ عَنَّا اَعْدَاۤئَنَا
دشمنوں کو ہم سے دور کر
وَ اشْغَلْهُمْ عَنْ اَذَانَا
ان کو ہمیں ایذا دینے سے باز رکھ
وَ اَظْهِرْ كَلِمَۃَ الْحَقِّ
کلمہ حق کا ظہور فرما
وَ اجْعَلْهَا الْعُلْیَا
اور اسے بلند قرار دے
وَ اَدْحِضْ كَلِمَۃَ الْبَاطِلِ
کلمہ باطل کو دبا دے
وَ اجْعَلْهَا السُّفْلیٰ
اور اس کو پست قرار دے
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔
کہ بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
زیارتِ وداع جو زیارتِ امین اللہ کے بعد پڑھی جاتی ہے (جب بھی آپ ائمہ اطہار علیہ السلام کے حرم مطہر سے رخصت ہوں):
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا الْاِمَامُ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَكَاتُهٗ اَسْتَوْدِعُكَ اللهَ وَ عَلَيْكَ السَّلَامُ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَكَاتُہٗ.
اٰمَنَّا بِالرَّسُوْلِ وَ بِمَا جِئْتُمْ بِهٖ وَ دَعَوْتُمْ اِلَيْهِ.
اَللّٰهُمَّ لَا تَجْعَلْهُ اٰخِرَ الْعَهْدِ مِنْ زِيَارَتِيْ وَلِيَّكَ.
اَللّٰهُمَّ لَا تَحْرِمْنِيْ ثَوَابَ مَزَارِهِ الَّذِيْ اَوْجَبْتَ لَهٗ وَ يَسِّرْ لَنَا الْعَوْدَ اِلَیْہِ اِنْ شَآءَ اللهُ تَعَالٰى.
O Allah! Do not deprive me of the reward of his shrine which You have decided for him and make our returning to visit it easy for us, if Allah – the High – wish.