تعقیبات — نمازِ مغرب
نمازِ مغرب کے بعد کی تعقیبات
تعقیباتِ نمازِ مغرب
قسم: تعقیب | منسوب بحضور: امام جعفر صادق (ع) | مستحب وقت: بعد نمازِ مغرب و قبل نافلہ | ماخذ: مصباح المتهجد
تعقیباتِ نمازِ مغرب
قسم: تعقیب | منسوب بحضور: امام جعفر صادق (ع) | مستحب وقت: بعد نمازِ مغرب و قبل نافلہ | ماخذ: مصباح المتهجد
نمازِ مغرب کے بعد کی تعقیبات و ادعیہ، جن میں تعویذ از آتشِ جہنم، تلاوتِ سورہ حمد و قدر، اور نافلہ مغرب کی سفارشات شامل ہیں۔
اِنَّ اللهَ وَ مَلَاۤئِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ
یقیناً اللہ اور اس کے مائکہ پیغمبرؐ پر صلوات بھیجتے ہیں۔
يَاۤ اَيُّهَا الَّذِيْنَ ءَامَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِيْمًا
ایمان والوں تم بھی ان پر صلوات و سلام بھیجو۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ
خدایا نبی کریم حضرت محمدؐ
وَ عَلٰى ذُرِّيَّتِهِ
اور ان کی ذریت
وَ عَلَى اَهْلِ بَيْتِهِ۔
اور ان کے اہلبیت ؑ پر رحمت نازل فرما۔
پھر مندرجہ ذیل ذکر کو سات بار دہرائیں:
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بنام خدائے رحمان و رحیم
وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ۔
کوئی طاقت، کوئی قوت خدائے علی و عظیم سے ہٹ کر نہیں ہے۔
پھر تین مرتبہ کہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ يَفْعَلُ مَا يَشَاۤءُ
ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتا ہے
وَ لَا يَفْعَلُ مَا يَشَاۤءُ غَيْرُهُ
اور اس کے علاوہ جو بھی چاہے نہیں کر سکتا۔
پھر یہ دعا پڑھیں:
سُبْحَانَكَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تو بے نیاز ہے، تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
اغْفِرْ لِي ذُنُوْبِيْ كُلَّهَا جَمِيْعًا
میرے تمام گناہوں کو معاف کردے
فَاِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ كُلَّهَا جَمِيْعًا اِلَّا اَنْتَ:
کہ ان تمام گناہوں کا معاف کرنے والا تیرے علاوہ کوئی نہیں ہے۔
پھر آپ نافلہء مغرب ادا کریں جو چار رکعت ہے (دو دو رکعت کر کے)، اور ان کے درمیان کوئی بات چیت نہ کریں:
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ
خدایا میں تیری ذات کریم،
وَ اسْمِكَ الْعَظِيْمِ
اسم عظیم اور
وَ مُلْكِكَ الْقَدِيْمِ
ملک قدیم کے وسیلہ سے
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
یہ سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَنْ تَغْفِرَ لِيْ ذَنْبِيَ الْعَظِيْمَ
اور میرے عظیم گناہوں کو معاف کردےکہ
اِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الْعَظِيْمَ اِلَّا الْعَظِيْمُ،
اتنے عظیم گناہوں کو سوائے خدائے عظیم کے کوئی معاف نہیں کر سکتا ہے۔
نافلہ نماز سے فراغت کے بعد، آپ جو بھی دعا چاہیں مانگ سکتے ہیں۔
مَا شَاۤءَ اللهُ
جو اللہ نے چاہا وہ ہوگیا کہ
لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ
اس کے علاوہ کسی کے پاس قوت نہیں ہے
اَسْتَغْفِرُ اللهَ
میں اسی سے استغفار کرتا ہوں۔
اس کے بعد یہ دعا پڑے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ
خدایا میں تجھ سے رحمت کے اسباب
وَ عَزَاۤئِمَ مَغْفِرَتِكَ
اور یقینی مغفرت کا سوال کر رہاہوں
وَ النَّجَاةَ مِنَ النَّارِ
اور یہ چاہتا ہوں کہ مجھے جہنم سے
وَ مِنْ كُلِّ بَلِيَّةٍ
اور ہر بلا سے نجات دے دے۔
وَ الْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ
جنت اور
وَ الرِّضْوَانَ [الرِّضْوَانِ] فِي دَارِ السَّلَامِ
دارالسلام میں کامیابی عطا فرما
وَ جِوَارَ [جِوَارِ] نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ السَّلَامُ
اور اپنے پیغمبرحضرت محمدؐ کے جوار میں جگہ عنایت فرما دے۔
اَللّٰهُمَّ مَا بِنَا مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنْكَ
خدایا میری ہر نعمت تیری ہی طرف سے ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
اَسْتَغْفِرُكَ وَ اَتُوْبُ اِلَيْكَ
میں تجھ ہی سے توبہ و استغفار کر رہاہوں۔